اردو

urdu

ETV Bharat / state

بنارس کے شیلٹر ہوم کی کیا ہے حقیقت؟

ریاست اتر پردیش کا شمالی علاقہ ان دنوں سرد ہواؤں کی زد میں ہے۔ درجہ حرارت میں غیر معمولی کمی کے بعد جہاں عام زندگی متاثر ہوئی ہے۔ وہیں بے گھر اور مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

varansi shelter home reality check
بنارس کے شیلٹر ہوم کی کیا ہے حقیقیت؟ دیکھیں گراؤنڈ زیرو سے

By

Published : Dec 19, 2020, 4:24 PM IST

ای ٹی وی بھارت نے بنارس کے مختلف شیلٹرز ہوم کا جائزہ لیا جہاں سردی کے موسم میں بے گھر اور مسافروں کے رہنے کا انتظامات بات کیے جاتے ہیں۔ بنارس میونسپل کارپوریشن نے بنارس کے مختلف شیلٹرز ہوم میں بہتر انتظامات کیا گیا ہے۔

دیکھیں ویڈیو

ای ٹی وی بھارت نے اپنے جائزے میں پایا کہ شیلٹر ہوم میں بہترین اور شاندار انتظامات کیے گئے ہیں۔ بے گھر اور مسافروں کے لیے شیلٹر ہوم میں داخلے کے لیے ماسک ضروری ہے اور کورونا وائرس سے بچنے کے لیے ضروری ہدایات پر عمل کرنا بھی ضروری ہوگا۔

شیلٹر ہوم میں جتنے لوگوں کے رہنے کا دعویٰ کیا گیا ہے ای ٹی وی بھارت کے ریالٹی چیک میں وہ دعویٰ درست پائے گئے،بروقت صاف صفائی کا عمدہ انتظامات کئے گئے ہیں۔

بنارس کے علوی پور گولڈ علاقے میں جب ای ٹی وی بھارت نے ریئلٹی چیک کیا تو وہاں پایا کہ ایک برس پہلے جو وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کے دورے پر لکڑی کے بیڈ لگائے گئے تھے، وہ موجود نہیں تھے حالانکہ صاف صفائی کا بہترین انتظامات کئے گئے ہیں۔

مزید پڑھیں:

میرٹھ: خواجہ سراؤں کے اجلاس میں مختلف شہروں کے خواجہ سرا کی شرکت

لکڑی جلانے سے لیکر رضائی گدے کے ساتھ انچارج کا کمرہ بہترین سجا ہوا تھا۔ موسم سرما کی شروعات کی وجہ سے بھی بیشتر شیلٹرز ہوم خالی ہیں، تاہم اس کی ایک اہم وجہ یہ بھی بتائی جاتی ہیں آمد و رفت کے ذرائع اپنے معمول پر نہ چلنے کی وجہ سے بھی شیلٹرہوم خالی ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details