اردو

urdu

ETV Bharat / state

وارانسی: کوارنٹائن سینٹر کی نگرانی کے لیے اسمارٹ ڈیوائس - اترپردیش حکومت

ریاست اترپردیش کے ضلع وارانسی کے اشوکا انسٹی ٹیوٹ کے طلبا نے ہاٹ اسپاٹ علاقوں میں پولیس کی مدد کرنے اور کوارنٹائن سینٹر کی نگرانی کرنے کے لیے ایک اسمارٹ ڈیوائس بنایا ہے جو کورونا وائرس کو مزید پھیلنے سے روکنے میں مددگار ثابت ہوگا۔

کوارنٹائن سینٹر کی نگرانی کے لیے اسمارٹ ڈیوائس
کوارنٹائن سینٹر کی نگرانی کے لیے اسمارٹ ڈیوائس

By

Published : Jun 11, 2020, 6:37 PM IST

اسمارٹ گارڈ کووڈ 19 نامی ڈیوائس انجینئرنگ کے آخری سال میں زیر تعلیم تین طلباء محمد سیف، دھننجے اور نکھل نے تیار کیا ہے۔

کوارنٹائن سینٹر کی نگرانی کے لیے اسمارٹ ڈیوائس، ویڈیو

ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے دھننجے نے بتایا کہ 'یہ ڈیوائس کوارنٹائن سینٹر میں داخل کئے گئے افراد کی نگرانی کرے گا ساتھ ہی اگر کوئی بھی شخص قائدے اور ضوابط کی خلاف ورزی کرے گا تو یہ ڈیوائس لوکیشن کے ساتھ اس علاقے میں تعینات متعلقہ افسر کے نمبر پر فون کرکے اطلاع دے گا۔

دھننجے نے کہا کہ 'یہ ڈیوائس کہیں بھی کسی بھی علاقے میں نصب کیا جاسکتا ہے اور اگر کسی نے اس کو چوری کرے گا تو جہاں اسے لے جائے گا ان کا نام پتہ افسران تک خود بخود پہنچ جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ 'اس ڈیوائس میں 5 وولٹ کی بیٹری، 9 موبائل سینسر اور سی سی ٹی وی کیمرہ سے تیار کیا گیا ہے، یہ ڈیوائس سینسر کی مدد سے تقریباً پانچ سے دس میٹر کی دوری کا احاطہ کرتا ہے۔

کوارنٹائن سینٹر کی نگرانی کے لیے اسمارٹ ڈیوائس

کوارنٹائن سینٹر یا ہاٹ اسپاٹ علاقے میں بغیر اجازت کے اگر کوئی باہر آتا ہے تو یہ ڈیوائس فوراً علاقے میں تعینات افسروں کو فون کرے گا۔

دھننجے نے بتایا کہ 'اس ڈیوائس کو تیار کرنے میں تقریباً آٹھ ہزار پانچ سو روپے کی لاگت آئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ 'ہم اترپردیش حکومت سے اپیل کرتے ہیں کہ اس میں مالی امداد کرے تاکہ یہ ڈیوائس بازار میں آئے اور پولیس اہلکار و متعلقہ افسران کی مدد ہوسکے اور کورونا وائرس کو مزید پھیلنے سے روکا جاسکے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details