اس مسئلے پر بیشتر ممالک نے تبادلہ خیال بھی کیا لیکن ریاست اتر پردیش کے دارالحکومت کے شہر وارانسی کی رہنے والی انجلی شریواستو نے اس مسئلہ کے حل کے لیے ایک ڈیوائس بنایا ہے جو نہ صرف گھریلو تشدد کو روکنے میں معاون ثابت ہوگا بلکہ خواتین کے تحفظ میں بھی بہترین کردار ادا کرسکے گا۔
انجلی شریواستو نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ لاک ڈاؤن کے درمیان نیوز چینلز اور اخبارات میں خواتین پر گھریلو تشدد کے واقعات میں اضافہ دیکھنے کو ملا ہے جس پر میں فکرمند ہو گئی تھی اور گھر میں موجود سامان کو استعمال کرکے ایک آلہ تیار کیا جو نہ صرف خواتین اور بچوں پر ہونے والے تشدد کو روکنے میں مددگار ثابت ہوگا بلکہ خواتین اور لڑکیوں کی تحفظ میں بھی معاون رہے گا۔
انہوں نے کہا کہ یہ الیکٹرانک ڈیوائس ہے جس میں سم کارڈ، بیٹری سینسر و دیگر اشیاء لگی ہیں اس میں ایک چھوٹا سا بٹن ہے جس کو دبانے پر خواتین تحفظ ٹول فری نمبر پر کال کیا جا سکے گا۔