اردو

urdu

By

Published : May 26, 2020, 5:40 PM IST

ETV Bharat / state

وارانسی: لاک ڈاؤن میں رعایت لیکن احتیاطی تدابیر ندارد

ریاست اتر پردیش کے ضلع بنارس میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے اور اب تک 152 کورونا مریضوں کی تصدیق ہوچکی ہے۔

احتیاطی تدابیر ندارد
احتیاطی تدابیر ندارد

کورونا وائرس متاثرین کی بڑھتی تعداد کی وجہ سے ضلع وارانسی میں دفعہ 144 نافذ ہے اور اب تک 78 ہاٹ اسپاٹ علاقے بنائے گیے ہیں جبکہ ضلع ریڈ زون میں شامل ہے۔

اس کے باوجود ضلع انتظامیہ نے لاک ڈاؤن میں راحت دی ہے جس کے سبب سینکڑوں کی تعداد میں عوام سبزی منڈی میں اکٹھا ہورہی ہے اور سماجی فاصلوں کو نظر انداز کیا جا رہا ہے جو خطرناک ثابت ہو سکتا ہے۔

احتیاطی تدابیر ندارد، ویڈیو

بنارس کے سگرا سبزی منڈی میں سینکڑوں کی بھیڑ خرید و فروخت میں مصروف ہے کورونا وائرس سے بچنے کے جو احکامات جاری کئے گئے ہیں اسے نظر انداز کر کے لاک ڈاؤن اور سوشل ڈسٹنسنگ کی خلاف ورزی کی جارہی ہے۔

بنارس میں اب تک ہزاروں کی تعداد میں مزدور اپنے گھروں پر پہنچ چکے ہیں ایسے میں کورونا وائرس کے پھیلنے کا خدشہ زیادہ ہوگیا ہے لیکن ضلع انتظامیہ نے ان سبھی خدشات کو نظر انداز کر کے لاک ڈاؤن میں رعایت دی ہے یہی وجہ ہے کہ سگرا سبزی منڈی میں پولیس کی موجودگی میں بھی سینکڑوں لوگ روزانہ جمع ہوتی ہے جس میں کورونا وائرس سے بچنے کے لیے احتیاطی تدابیر کی دھجیاں اڑائی جا رہی ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details