اردو

urdu

By

Published : Jan 22, 2021, 5:06 PM IST

ETV Bharat / state

وزیراعظم مودی نے بنارس کے ویکسینیٹر سے بات کی

وزیراعظم نریندر مودی نے اپنے پارلیمانی حلقہ بنارس کے پانچ ویکسینیٹر سے بات کی۔ اس دوران وزیراعظم نے فرنٹ لائن پر کام کرنے والےکورونا واریئرس کو مبارکباد پیش کی۔

sanjay roy
سنجے رائے

وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ بھارت میں بھارت کی بنی ہوئی دو طرح کی کورونا ویکسین موجود ہیں، جو پوری طرح محفوظ ہیں ان کو لگوانے میں کسی قسم کا کوئی خطرہ نہیں ہے۔

دیکھیں ویڈیو

وزیراعظم نریندر مودی نے اپنی بات چیت میں کورونا ویکسین کو لے کر ہونے والے شکوک و شبہات کو ختم کرنے پر زور دیا اور ڈاکٹر سے بھی اپیل کی کہ اس سلسلے میں پھیلی ہوئی غلط فہمیوں کو ختم کریں۔

ای ٹی وی بھارت نے وزیراعظم سے بات کر چکے بنارس کے ایڈیشنل سی ایم او سنجے رائے سے خاص بات چیت کی۔

مزید پڑھیں:

شاہ ولی اللہ اسلامک لائبریری کے بانی سے خصوصی گفتگو

اس دوران انہوں نے کہا کہ ڈاکٹروں کے لیے بے حد مسرت کا وقت ہے کہ جب وزیر اعظم نریندر مودی نے خود ان سے بات چیت کر ان کو مبارکباد پیش کی ہے۔ کورونا ویکسین کے ٹیکہ کا پہلا مرحلہ جاری ہے اور کسی قسم کا کوئی سائیڈ ایفیکٹ نہیں ہے، جس سے یقینی طور پر کہا جا سکتا ہے کہ ویکسین کو لے کر جو شکوک و شبہات پھیلائے گئے ہیں وہ بے بنیاد ہیں۔ ہر کسی کو ویکسین لگوانی ہیں پہلا مرحلہ ابھی شروع ہے۔ جس میں بنارس کے 20 ہزار طبی اہلکاروں کو لگائی جائے گی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details