اردو

urdu

ETV Bharat / state

بنارس کے شہر قاضی نے قبلہ اول پر ہورہے حملوں کی مذمت کی - اردو نیوز وارانسی

اسرائیلی افواج کی جانب سے بیت المقدس پر ہورہے حملوں کی سخت مذمت کرتے ہوئے بنارس کے شہر قاضی غلام یاسین نے کہا کہ ہم بھارتی حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں وہ دخل اندازی کرکے اس حملے کی مخالفت کرے۔

varanasi city qazi ghulam yaseen
شہر قاضی غلام یاسین

By

Published : May 12, 2021, 10:20 AM IST

Updated : May 12, 2021, 12:00 PM IST

ای ٹی وی سے بات کرتے ہوئے شہر قاضی نے کہا کہ بیت المقدس اور مسجد اقصیٰ تمام مسلمانوں کے لیے معزز ہے۔ پوری دنیا کے مسلمانوں کے لیے لائق احترام ہے۔ اس پر اسرائیلی افواج کی جانب سے حملہ اور وہاں پر موجود نمازیوں پر بندوق کی گولی باری کی ہم شدید مذمت کرتے ہیں۔

دیکھیں ویڈیو

ہم بھارتی حکومت سے مطالبہ کر رہے ہیں کہ اس معاملے میں دخل اندازی کرکے اس حملے کی مخالفت کرے اور اس کے روکنے میں اپنا کردار ادا کرے۔

شہر قاضی شہر غلام یاسین کے ترجمان مولانا جمیل نے بھی اس حملے کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ فلسطینی مسلمانوں پر جس طریقے سے مظالم ڈھائے جا رہے ہیں، بیت المقدس اور مسجد اقصیٰ میں پڑھ رہے نمازیوں پر گولی باری کی جارہی ہے، وہ انسانیت کے خلاف ہے۔

مزید پڑھیں:

اسرائیلی حملے کے بعد غزہ میں تباہی

انہوں نے کہا کہ اسرائیل کو چاہیے کہ اپنے افواج کو واپس بلائے اور امن و امان کی فضا قائم کرے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پوری دنیا کو اس حملے کی مذمت کرنا چاہئے اور سبھی کو ایک آواز میں اس کی مخالفت کرنی چاہیے۔ خاص کر مسلم ممالک کو اس معاملے میں پیش قدمی کرنی چاہیے۔

Last Updated : May 12, 2021, 12:00 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details