ریاست اتر پردیش میں ضلع وارانسی کے بنیا باغ علاقے میں انجمن اسلامیہ کی جانب سے وزیراعظم نریندر مودی کے 70 ویں یوم پیدائش کے موقع پر گائے کو روٹی کھلا کر ہندو مسلم یکجہتی کا پیغام دیا گیا۔
بنارس: مودی کے یوم پیدائش پر بھائی چارگی کا پیغام - banaras
وزیر اعظم نریندر مودی کے یوم پیدائش پر بنارس میں لوگوں نے مذہبی ہم آہنگی کو فروغ دینے کی کوشش کی گئی۔
ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے 'شاہد علی خان عرف منا نے بتایا کہ بنارس کے رکن پارلیمان و بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی سالگرہ ہے، اس موقع پر وزیراعظم سمیت ہندو بھائیوں کا سب سے محبوب جانور گائے کو روٹی کھلائی گئی جس کا مقصد ہندو مسلم اتحاد کو فروغ دینا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ملک کا مسلمان سبھی جانور سے محبت کرتا ہے خصوصی طور گائے۔ جسے ہندو برادری میں ماں کا درجہ دیا جاتا ہے۔یہی وجہ ہے کہ وزیراعظم کے یوم پیدائش پر گائے کو روٹی کھلا کر مذہبی ہم آہنگی کو فروغ دینے کی کوشش کی گئی۔