اردو

urdu

ETV Bharat / state

بی جے پی حکومت میں والمیکی سماج کا استحصال: سابق وزیر - Press conference by Samajwadi Party Noida Rural

سابق وزیر پربھو دیال والمیکی نے کہا کہ 'سماج وادی پارٹی نے ہمیشہ والمیکی سماج کو عزت دینے کا کام کیا ہے۔ مجھ جیسے کارکن کے لیے رکن اسمبلی اور وزیر بنانے کا کام کیا۔ موجودہ بی جے پی حکومت نے والمیکی سماج کو ہراساں کرنے کا کام کیا۔'

بی جے پی حکومت میں والمیکی سماج کا استحصال: سابق وزیر
بی جے پی حکومت میں والمیکی سماج کا استحصال: سابق وزیر

By

Published : Oct 26, 2021, 5:11 PM IST

ریاست اتر پردیش کے شہر نوئیڈا کے سیکٹر 29 میں واقع میڈیا کلب میں سماج وادی پارٹی نوئیڈا رورل کی جانب سے پریس کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ سماج وادی پارٹی کے سابق وزیر پربھو دیال والمیکی اور سابق وزیر جگل کشور والمیکی نے پریس کانفرنس سے خطاب کیا۔

بی جے پی حکومت میں والمیکی سماج کا استحصال: سابق وزیر

اس موقع پر سابق وزیر جگل کشور والمیکی نے کہا کہ 'ایس پی کے قومی صدر اکھلیش یادو کی ہدایات پر والمیکی سماج کو بیدار کرنے کے لیے پورے اترپردیش میں والمیکی چیتنا یاترا نکالی گئی اور جگہ جگہ والمیکی چوپال کا اہتمام کیا گیا۔'

یاترا نوئیڈا کے پرتھالا گاؤں میں والمیکی چوپال کے ساتھ اختتام پذیر ہوگی۔ چیتنا یاترا کا مقصد والمیکی سماج کے لوگوں کو بیدار کرنا اور زیادہ سے زیادہ لوگوں کو سماج وادی پارٹی سے جوڑنا ہے۔ انہوں نے کہا 'بی جے پی حکومت میں والمیکی سماج کی ایک لڑکی کو ہاتھرس میں عصمت دری کے بعد قتل کیا جاتا ہے اس خاندان کو آج تک انصاف نہیں ملا۔'

خطاب کرتے ہوئے سابق وزیر پربھو دیال والمیکی نے کہا کہ 'سماج وادی پارٹی نے ہمیشہ والمیکی سماج کو عزت دینے کا کام کیا ہے۔ مجھ جیسے کارکن کے لیے رکن اسمبلی اور وزیر بنانے کا کام کیا۔ موجودہ بی جے پی حکومت نے والمیکی سماج کو ہراساں کرنے کا کام کیا۔ پورے اتر پردیش میں ایس پی کی لہر چل رہی ہے جس میں بی جے پی کا صفایا ہونا یقینی ہے۔ آگرہ میں والمیکی سماج کے ایک نوجوان کو تھانے میں پیٹ پیٹ کر قتل کیا گیا۔ عوام آئندہ الیکشن میں اس کا بدلہ لے گی۔'

یہ بھی پڑھیں: نوئیڈا: شمس الدین رائن نے نریندر بھاٹی کو جیور اسمبلی سے بی ایس پی کا امیدوار بنایا

اس موقع پر دیہی ضلعی صدر مہیندر یادو، نائب صدر مکیش پردھان، ضلعی جنرل سکریٹری اور ترجمان راگھویندر دوبے، سابق امیدوار اشوک چوہان، ٹیٹو یادو، امر شرما، رویندرا پٹواڑی، دھرمیندر والمیکی، ارجن پرجاپتی، پرنس یادو، نتیش بیسویا، ہروی پردھان، بھیم سنگھ سمیت تمام ایس پی لیڈران موجود تھے۔

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details