ETV Bharat Urdu

اردو

urdu

ETV Bharat / state

روزے کی حالت میں کووڈ ویکسین لی سکتی ہے: ڈاکٹر شارق عقیل - up news

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی ہیلتھ سینٹر کے چیف میڈیکل آفیسر ڈاکٹر شارق عقیل نے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ روزے کی حالت میں وٹامن کا انجکشن یا ڈراپ نہیں لیا جاسکتا، لیکن کووڈ ویکسین لے سکتے ہیں۔

روزے کی حالت میں کووڈ ویکسین لی سکتی ہے
روزے کی حالت میں کووڈ ویکسین لی سکتی ہے
author img

By

Published : Apr 16, 2021, 2:08 PM IST

دنیا کے تمام خطوں میں خواہ وہ مشرق ہو یا مغرب، شمال ہو یا جنوب، اہل ایمان والے اس ماہ میں روزہ کا اہتمام کرتے ہیں۔ اور اللہ کے حکم کی تکمیل کرتے ہیں۔ روزے کی حالت میں کھانے پینے کی چیزوں سے پرہیز کرتے ہوئے اللہ کی عبادت اور قرآن کی تلاوت کرتے ہیں۔

ویڈیو

روزے کی حالت میں غذا، وٹامن انجیکشن، ڈراپ وغیرہ نہیں لی جاسکتی لیکن ڈاکٹر شارق عقیل کے مطابق کووڈ ویکسین لیا جاسکتا ہے۔

ای ٹی وی بھارت کے ساتھ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی ہیلتھ سینٹر کے چیف میڈیکل آفیسر ڈاکٹر شارق عقیل نے خصوصی گفتگو کرتے پوئے کہا کہ روزے کی حالت میں وٹامن کا انجکشن یا ڈراپ نہیں لیاجاسکتا، لیکن کووڈ ویکسین لے سکتے ہیں۔ جیسے مثال کے طور پر روزے کی حالت میں چوٹ لگ جائے تو ٹیٹنس کا انجکشن لیا جا سکتا ہے۔ اسی طرح روزے کی حالت میں کسی کو کتا یا بلی کاٹ لے تو اینٹی ریبیز کا ٹیکہ لگایا جاسکتا ہے اسی طرح سے کووڈ ویکسین کو بھی روزے کی حالت میں لیا جاسکتا ہے۔

ڈاکٹر شارق عقیل نے مزید بتایا کہ ”جہاں تک کورونا ٹیسٹ کرانے کی بات ہے تو خون کی جانچ روزے کی حالت میں کراسکتے ہیں” کوئی حرج نہیں ہے، روزے کی حالت میں آپ آر ٹی سی پی آر ٹیسٹ بھی کرا سکتے ہیں۔

اس دوران ڈاکٹر شارق عقیل نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ مساجد میں نماز ادا کرتے وقت فاصلہ رکھنا چاہیے۔ جہاں تک ہوسکے وضو اپنے گھروں سے کرکے ہی مسجد جائیں اور بھیڑ بھاڑ والی جگہوں پر جانے سے پرہیز کریں۔

1۔ ماسک کا اچھی طرح سے استعمال کریں
2۔ ہاتھ کو بار بار اچھی طرح سے دھوئیں
3۔ سماجی دوری اختیار کریں۔

For All Latest Updates

TAGGED:

ABOUT THE AUTHOR

...view details