اردو

urdu

ETV Bharat / state

Mission Indhradhanush Campaign in Noida: نوئیڈا میں مشن اندر دھنش مہم کا آغاز - نوئیڈا میں بچوں کو پولیو ٹیکہ کاری

مشن اندر دھنش مہم کا آغاز آج نوئیڈا میں کیا گیا جس کے تحت تقریباً 9,400 بچوں کو پولیوں کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا۔

نوئیڈا میں مشن اندر دھنش مہم کا آغاز
نوئیڈا میں مشن اندر دھنش مہم کا آغاز

By

Published : Mar 7, 2022, 10:13 PM IST

نوئیڈا: اترپردیش کے نوئیڈا میں مشن اندر دھنش مہم کی شروعات آج چیف میڈیکل آفیسر ڈاکٹر سنیل کمار شرما نے پرائمری ہیلتھ سنٹر برولا میں ایک بچے کو پولیو کے قطرے پلا Polio vaccination for children in Noida کر کیا۔

اس مہم کے تحت صفر سے دو سال تک کی عمر کے بچوں کو مفت ٹیکے لگائے جا رہے ہیں جو کسی وجہ سے محروم رہ گئے تھے۔

اس مہم کے تحت تقریباً 9,400 بچوں کو پولیوں کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ تقریباً 2,300 حاملہ خواتین کو ٹیٹنس اور ڈیپتھیریا (Td) کے خلاف ٹیکہ لگایا Mission Indhradhanush campaign in Noida جانا ہے۔

مزید پڑھیں:

اس سلسلے میں ڈپٹی سی ایم او اور ڈپٹی ڈسٹرکٹ امیونائزیشن آفیسر ڈاکٹر عبید نے بتایا کہ مہم کا دوسرا مرحلہ 4 اپریل اور تیسرا مرحلہ 2 مئی سے شروع ہوگا۔

اسمبلی انتخابات کے ووٹوں کی گنتی کی وجہ سے 10 مارچ کو ٹیکہ لگانے کا پروگرام کو ملتوی کر دیا گیا ہے۔ مہم کے تحت خصوصی طور پر ضلع کے سرحدی علاقوں، اینٹوں کے بھٹوں، زیر تعمیر مقامات، ناقابل رسائی علاقوں میں ویکسینیشن مہم چلائی جائے گی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details