گزشتہ 14 جنوری کی شام کو ضلع سہارنپور سے مظفر نگر پہنچی کووڈ۔19 ویکسین کو 15 جنوری کی شام مظفر نگر ضلع کے چار مراکز کمیونٹی ہیلتھ سنٹر جانسٹھ، کمیونٹی ہیلتھ سنٹر مکھییالی، کمیونٹی ہیلتھ سنٹر کھتولی اور کمیونٹی ہیلتھ سنٹر چارتھاول میں ویکسین کو حفاظتی انتظامات کے ساتھ یہ ویکسین روانہ کردی گئی تھی۔
جس سے کی آج یعنی 16 جنوری بروز سنیچر کو آسانی کے ساتھ ٹیکہ کاری کا کام انجام دیا جا سکے۔ ہر طبی مرکز میں صبح 10.00 بجے سے شام 5 بجے تک ٹیکہ کاری کی جائے گی۔ پروگرام کے تحت ہر مرکز پر 100 طبی کارکنوں کی ٹیکہ کاری کا ہدف رکھا گیا ہے، جس کے لئے تمام تیاری کل ہی مکمل کرلی گئی تھی۔
آج یہ ویکسینیشن کے کام کو چاروں مقام پر حفاظت کے ساتھ انجام دیا جا رہا ہے۔ چیف میڈیکل آفیسر نے مزید معلومات دیتے ہوئے بتایا کہ جن لوگوں کو آج یہ ویکسین کا پہلا ٹیکہ دیا گیا ہے، انہیں ویکسین کا دوسرا ٹیکہ 28 دن بعد دیا جائے گا۔