بچوں کے لئے باقاعدہ ویکسینیشن بہت اہمیت کا حامل ہے۔ یہ بچے کو ٹی بی، ہیپاٹائٹس بی، خسرہ سمیت 12 جان لیوا بیماریوں سے تحفظ فراہم کرتا ہے۔ یہ بات ڈپٹی ڈسٹرکٹ امیونائزیشن آفیسر ڈاکٹر عبید قریشی نے قومی یوم ٹیکہ کے موقع پر کہی۔ڈاکٹر عبید نے کہا ضلع کے تمام مراکز صحت پر ویکسینیشن کا نظام موجود ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اب شہری علاقوں میں صفر سے پانچ سال تک کے تمام بچوں کے لیے روزانہ ویکسینیشن کا انتظام کیا گیا ہے۔ ڈسٹرکٹ جوائنٹ اسپتال میں اتوار سمیت ساتوں دن ویکسینیشن کی جارہی ہے
National Vaccination Day ویکسینیشن 12 جان لیوا بیماریوں سے تحفظ فراہم کرتا ہے، ڈاکٹر عبید - ڈسٹرکٹ امیونائزیشن آفیسر ڈاکٹر عبید قریشی
ڈپٹی ڈسٹرکٹ امیونائزیشن آفیسر ڈاکٹر عبید قریشی نے کہا کہ اب شہری علاقوں میں صفر سے پانچ سال تک کے تمام بچوں کے لیے روزانہ ویکسینیشن کا انتظام کیا گیا ہے۔ ڈسٹرکٹ جوائنٹ اسپتال میں اتوار سمیت ساتوں دن ویکسینیشن کی جارہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ منگل سے اتوار تک شہری بنیادی مراکز صحت میں ویکسینیشن کی سہولت دستیاب ہے۔ بچے کو کہیں بھی ویکسین لگائی جا سکتی ہے۔ اس کے علاوہ ویکسینیشن سے بچ جانے والے بچوں کو حفاظتی ٹیکے لگانے کے لیے وقتاً فوقتاً خصوصی مہم چلائی جاتی ہے۔ اس وقت خسرہ سے بچاؤ کی خصوصی ویکسینیشن مہم کا تیسرا مرحلہ جاری ہے۔ 13 مارچ سے شروع ہونے والا یہ مرحلہ 24 مارچ تک جاری رہے گا۔ مہم میں خسرہ-روبیلا (ایم آر) ویکسین کے علاوہ نو ماہ سے پانچ سال تک کے بچوں کی معمول کی ویکسین بھی کی جا رہی ہے۔ ہر بچے کو ایم آر کی دو خوراکیں دی جانی ہیں۔
ڈاکٹر عبید نے بتایا کہ جاپانی انسیفلائٹس مغربی اتر پردیش میں نہیں ہے۔ یہ بیماری مشرقی اتر پردیش کے منتخب 38 اضلاع میں پائی جاتی ہے، اسی لیے یہاں یہ ویکسین نہیں دی جاتی۔ ڈاکٹر عبید نے بتایا کہ بچے کی پیدائش کے وقت پہلی بار، ڈیڑھ ماہ کی عمر کے وقت دوسری بار،ڈھائی ماہ کی عمر میں تیسری بار، ساڑھے تین ماہ کی عمرمیں چوتھی بار، نو سے 12مہینے کی عمر میں پانچویں بار، 16 سے 24 مہینے میں چھٹی بار اور ساتویں بار پانچ سال میں ویکسینیشن ضروری ہے۔ بچوں کو بیماریوں سے بچانے کے لیے، ان کی زندگی کو خوش گوار بنانے کے لیے انہیں وقت پر ویکسین ضرور لگوانی چاہیے۔
مزید پڑھیں:Pulse Polio Vaccination Campaign راجستھان میں تقریباً 43 لاکھ بچوں کو پولیو کی خوراک پلائی گئی