اردو

urdu

ETV Bharat / state

بارہ بنکی: مویشیوں کے لیے ٹیکہ کاری مہم کا آغاز - موبائل وین کو رکن پارلیمان اوپیندر راوت نے ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کیا

اترپردیش کے ضلع بارہ بنکی میں مویشیوں کے لیے ٹیکہ کاری مہم کا آغاز کیا گیا ہے۔ یہ پروگرام 31 مئی سنہ 2021 تک چلے گا۔ اس میں ضلع کے 8 لاکھ مویشیوں کو کھرپکا منہ پکا روگ کے ٹیکے لگائے جائیں گے۔

vaccination program started for cattle in barabanki uttar pradesh
بارہ بنکی: مویشیوں کے لیے ٹیکہ کاری مہم کا آغاز

By

Published : Sep 30, 2020, 5:57 PM IST

ریاست اترپردیش کے ضلع بارہ بنکی میں محکمہ مویشی پروری کی جانب سے دو مہم کا آغاز کیا گیا ہے۔ پہلی مہم قومی مویشی روگ تحفظ کے تحت مویشیوں کا ٹیکہ کاری کرنے کی ہے۔ اس کے تحت تمام مویشیوں کو کھرپکا منہ پکا روگ کا ٹیکا لگایا جائے گا۔

بارہ بنکی: مویشیوں کے لیے ٹیکہ کاری مہم کا آغاز

دوسری اسکیم قومی گوکل اسکیم کے تحت قومی سطحی آرٹیفیشیل طریقے سے گائے اور بھینس کا حمل کرایا جائے گا۔

قومی مویشی روگ کنٹرول پروگرام کے تحت تمام بلاک کے لیے ایک ایک موبائل وین کو رکن پارلیمان اوپیندر راوت نے ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔

بارہ بنکی: مویشیوں کے لیے ٹیکہ کاری مہم کا آغاز

یہ پروگرام 31 مئی سنہ 2021 تک چلے گا۔ اس میں ضلع کے 8 لاکھ مویشیوں کو کھرپکا منہ پکا روگ کے ٹیکے لگائے جائیں گے۔

اس میں ٹیکہ کاری کے لیے فی جانور تین روپے اور اسسٹنٹ ویکسنیٹر کو 2.50 روپے فی مویشی دیے جائیں گے۔

دوسری اسکیم گوکل مشن کے تحت قومی سطحی آرٹیفیشیل امپریگنیشن کی ہے جس میں گائے اور بھینس کو آرٹیفیشیل حمل کرایا جائے گا۔ اس کے تحت ملازم کو فی امپریگنیشن کے لیے 50 روپے اور بچہ ہونے ہر 100 روپے انسینٹو کے طور پر دیے جائیں گے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details