نوئیڈا:اترپردیش کے ضلع گوتم بدھ نگر کے تمام اعلیٰ عہدیداروں نے آج کویڈ 19 کا ویکسین لگوایا۔ جن میں گریٹر نوئیڈا کے سی ای او نریندر بھوشن، پولیس کمشنر آلوک سنگھ، ایڈیشنل پولیس کمشنر لو کمار اور ضلع مجسٹریٹ سہاس ایل وائی شامل تھے۔
کویڈ 19 کا انجیکشن لگانے سے قبل جمس میڈیکل کالج کے ڈاکٹرز کی جانب سے تمام افسران کی صحت کی جانچ کی گئی۔ اس کے بعد ویکسین لگائے گئے اور آدھے گھنٹے تک تمام افسران کو میڈیکل ٹیم کی نگرانی میں رکھی گئی۔