اتر پردیش کے شہر نوئیڈا میں ویکسینیشن کا عمل مسلسل افرا تفری کا شکار ہے۔ عوام کی آسانی کے لیے مختلف پی ایچ سی اور دیگر مقامات پر ویکسینیشن سینٹر بنائے گئے ہیں، لیکن بد نظمی اور غیر ذمہ داری کی وجہ سے ویکسینیشن کے لیے آنے والے لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔
نوئیڈا کے سیکٹر-44 چھلیرا پرائمری سکول نمبر-2 کو ویکسینیشن سنٹر بنایا گیا۔ صبح سے ہی ویکسینیشن کے لیے لمبی قطاریں لگ گئیں لیکن رجسٹریشن کرنے والا کمپیوٹر ملازم وقت پر نہیں پہنچا۔ انتظار کرتے کرتے لوگوں کی قوت برداشت جواب دے گئی اور لوگوں نے ہنگامہ شروع کر دیا۔ اس کے بعد سینٹر پر پولیس کو بلا کر حالات کو قابو میں کیا گیا۔