اردو

urdu

ETV Bharat / state

ڈرائیو تھرو ویکسینیشن مہم کا آغاز - urdu news

نوئیڈا اور گریٹر نوئیدا میں محکمہ صحت کی جانب سے کورونا ویکسین کی ایک مہم ڈرائیو تھرو ویکسینیشن شروع کی گئی ہے جس میں 45 سال سے زائد عمر کے افراد کے لیے متعدد سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔

ڈرائیو تھرو ویکسینیشن مہم کا آغاز
ڈرائیو تھرو ویکسینیشن مہم کا آغاز

By

Published : May 18, 2021, 7:21 AM IST

اترپردیش کے نوئیڈا اور گریٹر نوئیڈا میں محکمہ صحت کی جانب سے کورونا ویکسین کی ایک مہم ڈرائیو تھرو ویکسینیشن شروع کی گئی ہے۔ اس مہم کے تحت گاڑی پر سوار لوگوں کو بھی آسانی سے ویکسین لگائی جائے گی۔

یہ مہم نوئیڈا کے سیکٹر 18 میں واقع ڈی ایل ایف مال اور گریٹر نوئیڈا کے شہید وجے سنگھ پتھ اسپورٹس کمپلیکس میں کی جارہی ہے۔ ان دونوں مراکز میں 45 سال سے زائد عمر کے افراد کے لیے متعدد سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔

ویڈیو


ویکسینیشن کے پہلے دن دونوں مراکز پر 100-100 افراد کو ڈرائیو تھرو ویکسینیشن کے ذریعے پہلی خوراک دی جائے گی، یہ ٹیکہ کاری پروگرام صبح 9 بجے سے شام 5 بجے تک مسلسل جاری رہے گی۔

گوتم بودھ نگر کے ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ سہاس ایل وائی نے بتایا کہ ویکسینیشن کی رفتار بڑھانے کے لئے ڈرائیو ان سینٹر شروع کیے گئے ہیں۔ جو نوئیڈا اور گریٹر نوئیڈا میں بنائے گئے ہیں۔

ڈی ایم نے بتایا کہ گوتم بودھ نگر کا محکمہ صحت اترپردیش حکومت کی جانب سے مفت ویکسینیشن کررہا ہے، لیکن لوگوں کو اس مہم سے فائدہ اٹھانے کے لئے پہلے رجسٹریشن یا اپائنٹمنٹ لازمی ہوگا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details