اردو

urdu

By

Published : Jan 17, 2022, 6:23 PM IST

ETV Bharat / state

Vaccination Campaign in Meerut: میرٹھ میں کورونا ٹیکہ کاری مہم

کورونا ٹیکہ کاری مہم کے ذریعے 15 سال سے زیادہ عمر کے بچوں کو سو فیصد ویکسینیشن کرائے جانے کے مقصد سے میرٹھ میں محکمہ صحت کی جانب سے ایک میگا ویکسینیشن کیمپ Mega Vaccination Camp کا اہتمام کیا گیا ہے تاکہ بچوں کے ساتھ بڑوں کا بھی زیادہ ویکسینیشن کیا جاسکے۔

میرٹھ میں کورونا ٹیکہ کاری مہم
میرٹھ میں کورونا ٹیکہ کاری مہم

میرٹھ میں کورونا ٹیکہ کاری مہم کے تحت 15 سال سے زیادہ عمر کے بچوں کے لیے محکمہ صحت کی جانب سے 13 جنوری کو میرٹھ کے کیلاش پرکاش اسپورٹس اسٹیڈیم اور سبھارتی میڈیکل کالج میں ایک خاص میگا ویکسینیشن کیمپ کا اہتمام کیا جارہا ہے تاکہ کھلے ماحول میں بچوں کو زیادہ سے زیادہ ویکسینیشن کیا جا سکے۔

گزشتتہ دنوں اسکولوں میں بچوں کے لیے لگائے ویکسینیشن کیمپ میں کافی کم تعداد میں طلباء نے ویکسن لگوائی تھی۔ اس کی ایک بڑی وجہ اسکولوں میں چھٹیوں کو بھی بتایا جا رہا ہے ایسے میں اب بچوں کو انفیکشن سے بچاتے ہوئے کھلے میدان میں ویکسینیشن کیمپوں کا اہتمام کیا جارہا ہے، انتظامیہ کی جانب سے جاری احکامات پر عمل کرتے ہوئے الیکش سے قبل بچوں کے ساتھ بڑوں کو بھی سو فیصد ویکسینیشن کیا جائے گا۔

ویڈیو
مزید پڑھیں:

یوپی میں کورونا انفیکشن کے بڑھتے خطرات کے پیش نظر کورونا ویکسینیشن مہم میں بھی تیزی دیکھی جا رہی ہے اسی کے تحت میرٹھ میں بھی اب عوام کو سو فیصد ٹیکہ کاری کے لیے محکمہ صحت کی جانب سے میگا ویکسینیشن کیمپوں کے ذریعے عوام کو ویکسینیٹ کیا جا رہا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details