اردو

urdu

ETV Bharat / state

عازمین حج کی ٹیکہ کاری مہم - لکھنؤ

ریاست اتر پردیش کے شہر لکھنؤ سے رواں برس 1818 عازمین حج مقدس سفر پر روانہ ہوں گے، جنہیں ٹیکہ لگانے کا کام 17 جولائی سے شروع ہوگا اور آخری پرواز روانہ ہونے کے پہلے تک جاری رہے گا۔

عازمین حج کی ٹیکہ کاری مہم

By

Published : Jul 17, 2019, 12:06 AM IST

ای ٹی وی بھارت سے بات چیت کے دوران اترپردیش حج کمیٹی کے سیکریٹری راہل گپتا نے بتایا کہ 17 جولائی سے لکھنؤ اور آس پاس کے علاقوں کے عازمین حج کو ٹیکے لگائے جائیں گے، جو کہ انجکشن اور ڈراپس کی شکل میں ہوں گے۔

راہل گپتا، سیکریٹری، اتر پردیش حج کمیٹی

اس کے علاوہ انہوں نے عازمین حج سے گزارش کی ہے کہ سبھی لوگ انڈین حاجی انفارمیشن سسٹم ایپ اپنے موبائل میں ڈاؤن لوڈ کرلیں، تا کہ اس میں دی گئی معلومات ان کی مددگار ثابت ہو سکیں۔

واضح رہے کہ اس ایپ میں حج سے جڑی ہوئی تمام معلومات درج ہیں، لیکن عازمین حج کو اس بات کی دشواری ہوگی کہ جو باتیں ایپ میں ہیں وہ انگریزی زبان میں ہے، نا کہ اردو یا ہندی زبان میں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details