اردو

urdu

ETV Bharat / state

لکھنؤ: ویکسین سب کے لئے کیمپ کا انعقاد - جرمن ہو میو پیتھک کے سینئر ہومیو ڈاکٹر آدرش تر پاٹھی کی اہم خبر

کورونا کی ممکنہ تیسری لہر سے لڑنے اور کورونا کو پوری طرح سے شکست دینے کے مقصد سے لکھنؤ کے بالا گنج علاقے میں ویکسین سب کے لئے کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔

لکھنؤ: ویکسین سب کے لئے کیمپ کا انعقاد
لکھنؤ: ویکسین سب کے لئے کیمپ کا انعقاد

By

Published : Aug 3, 2021, 10:17 PM IST

جرمن ہو میو پیتھک کے سینئر ہومیو ڈاکٹر آدرش تر پاٹھی اور پرنٹ میڈیا ورکنگ جر نلسٹ ایسو سی ایشن کے قومی صدر عبد العزیز صدیقی کے اشتراک سے بالا گنج کے کیمپل روڈ میں واقع امبیڈکر پارک و لکھنو ماڈل پبلک انٹرکالج میں مفت ویکسینیشن کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں خصو صی طورپر تسلیم شدہ صحافیوں کے علاوہ عوام النا س کو مفت کو وڈ ٹیکہ لگایا گیا۔

مزید پڑھیں:'جنسی زیادتی کا شکار بچی کے خاندان کو حکومت انصاف دے'

ڈاکٹر آدرش ترپاٹھی نے بتایا کہ 'صبح 9 بجے سے شام 5 بجے تک تقریباً ایک ہزار سے زیا دہ لوگوں نے رجسٹریشن کرا کر ٹیکہ لگوایا۔ ٹیکہ کاری کے اس کام میں ڈاکٹر تر پاٹھی اور پی ایم ڈبلیو جے اے کی پوری ٹیم لوگوں کو کیمپ تک لا کر ٹیکہ کاری کے کام میں لگی رہی۔ اس مو قع پر معزز شہریوں اور صحافیوں کے علا وہ حوصلہ فاؤنڈیشن کی صدر موجود تھیں۔

یواین آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details