مظفر نگر:ریاست اترپردیش کے ضلع مظفر نگر میں انجمن خادم الحجاج الحرمین الشریفین مظفر نگر کے بینر تلے حج 2022 کو جانے والے حاجیوں کی ویکسینیشن کا انتظام کیا گیا جس میں Meningitis''Influenza اور پولیو کی خوراک پلائی گئی۔ انجمن خادم الحجاج الحرمین الشریفین مظفر نگر کے ذمہ دار حاجی طفیل احمد، حاجی محمد ساجد اور حاجی محمد غانم حج ٹرینرز کے ذریعے حاجیوں کے سبھی کام جیسے حج فارم بھرنا ویکسینیشن، حسن حج کی تعلیم حج کمیٹی میں حاجیوں کے پیسے جمع کروانا وغیرہ کام کو اس انجمن کے ذریعے فی سبیل اللہ بخوبی انجام دیا جاتا ہے۔ Vaccination Camp for Pilgrims in Muzaffarnagar
گورنمنٹ آف انڈیا کے حج ٹرینر حاجی محمد ساجد نے بتایا کہ ہماری انجمن خادم الحجاج الحرمین الشریفین مظفر نگر حج پر جانے والے حاجیوں کی خدمت کے لیے فی سبیل اللہ کام کرتی ہے اس میں حج کے فارم بھرنے سے لے کر ویکسینیشن میڈیکل چیک اپ اور جتنی بھی ضرورتیں ہیں حج پر جانے والے حاجیوں کو فی سبیل اللہ فراہم کرتی آئی ہیں۔ آج مظفرنگر میں ہمارے یہاں پر حج پر جانے والے حاجیوں کے لیے ویکسینیشن کیمپ لگایا گیا ہے جس میں Meningitis''Influenza اور پولیو کی خوراک پلائی گئی۔ اس مرتبہ مظفر نگر سے 201 حاجی حج پر جا رہے ہیں، کیمپ میں ایک سو ساٹھ کے قریب حاجیوں کو ٹیکا لگایا گیا ہے۔