اردو

urdu

ETV Bharat / state

کانپور: مسجد کی خالی زمین پر راتوں رات شرپسندوں کا قبضہ

اتر پردیش کے شہر کانپور میں شرپسند عناصر نے مسجد کی خالی زمین پر چبوترا بنا کر شیولنگ نصب کر دیا، جس کے بعد علاقے میں کشیدگی پھیل گئی۔

مسجد کی زمین پر شرپسندوں کا قبضہ
مسجد کی زمین پر شرپسندوں کا قبضہ

By

Published : Sep 11, 2021, 4:33 PM IST

Updated : Sep 11, 2021, 4:48 PM IST

کانپور کے گھاٹم پور علاقے میں ہمیر پور روڈ پر واقع جواہر نگر میں مسجد کی خالی پڑی زمین پر شرپسند عناصر نے راتوں رات زبردستی قبضہ کرکے وہاں ایک چبوترا بنایا اور وہاں شیو لنگ نصب کر دیا۔

مسجد کی زمین پر شرپسندوں کا قبضہ

اس واقعہ کے بعد علاقے میں کشیدگی پھیل گئی جس کے بعد پولیس میں شکایت درج کرائی گئی لیکن لوگوں نے الزام عائد کیا کہ پولیس کا رویہ غیر منصفانہ ہے۔

اب اس معاملے کو جمعیت العلماء ہند کی کانپور یونٹ، اعلیٰ افسران سے مل کر حل کرنے کی کوشش میں لگی ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق کانپور شہر سے تقریباً پچاس کلومیٹر کے فاصلے پر جنوب میں گھاٹم پور تحصیل حلقہ کے جواہر نگر ہمیر پور روڈ پر واقع مسجد دارالارقم کی تقریباً 300 سو گز زمین جو خالی پڑی تھی، پر قبضہ کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔

لوگوں نے بتایا کہ ضلع پنچایت رکن جتیندر یادو نے مسجد انتظامیہ سے کئی بار اس زمین کو لینا چاہا لیکن وقف پراپرٹی ہونے کی وجہ سے مسجد کے متولی نے ہر بار زمین دینے سے انکار کر دیا جس کے بعد اس نے رات کے اندھیرے میں زبردستی ایک چبوترا بنا کر شیولنگ نصب کر دیا۔ اس کے بعد علاقے میں کشیدگی پھیل گئی۔

لوگوں نے الزام عائد کیا کہ موقع پر پہنچی پولیس نے کوئی کارروائی نہیں کی بلکہ محض خانہ پُری کر کے چلی گئی۔

اس معاملے کے بعد کانپور شہر میں جمیعت العلماء کے ارکان نے ہنگامی میٹنگ بلائی اور ایک وفد نے مسجد دارالارقم جاکر مسجد انتظامیہ سے ملاقات کی۔

علاقائی پولیس سے بات کرنے کے بعد جب کوئی حل نہیں نکلا تو اب یہ وفد کانپور ضلع کے اعلیٰ افسران سے ملاقات کر کے انہیں حالات سے واقف کروائے گا۔

Last Updated : Sep 11, 2021, 4:48 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details