نوئیڈا: ازبکستان میں بھارتی دوا ساز فرم کا کھانسی کا سیرپ پینے سے 18 بچوں کے ہلاکت کی خبر آرہی ہے۔ اس واقعہ کے بعد مرکزی محکمہ صحت الرٹ ہو گیا ہے۔ سینٹرل فارماسیوٹیکل ڈپارٹمنٹ کی ٹیم نے ریاست اتر پردیش کے نوئیڈا کے سیکٹر-67 میں واقع بھارتی فارماسیوٹیکل فرم ماریون بائیوٹیک لمیٹیڈ پر چھاپہ مارا اور تیار کردہ ڈاک 1-میکس کھانسی کے سیرپ کا نمونہ جانچ کے لیے بھیج دیا ہے، ساتھ ہی محکمہ نے مینوفیکچرر کے تیار کردہ سیرپ کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ ادویات کے نمونے کی رپورٹ آنے کے بعد کمپنی کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ اسی کمپنی کی ادویات سے یہ اموات ہوئی ہیں۔ Kids Died After Drinking Syrup
ازبکستان نے ایک بیان جاری کر کے الزامات عائد کیے:ازبکستان نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے دوا ساز کمپنی پر الزام لگایا ہے کہ بھارت میں تیار کھانسی کا شربت پینے سے 18 بچے ہلاک ہوگئے ہیں۔ Marion Biotech Limited کی دوا Doc-1 Max بچوں کو ان کی صحت خراب ہونے پر دی گئی تھی جس کو پینے سے بچوں کی موت ہوگئی ہے۔ یہ دوا نوئیڈا میں بنتی ہے۔ مرکزی حکومت نے ازبکستان میں بچوں کی اموات کو بھارتی کھانسی کے شربت سے جوڑنے کے بعد بچوں کی ہلاکتوں کی رپورٹ طلب کی ہے۔