اردو

urdu

ETV Bharat / state

ہردوئی: علاج کے لیے کانسٹیبل در بدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور - اترپردیش

اترپردیش کے ہردوئی ضلع میں ویسے تو پولیس اہلکار کورونا وائرس کو لے کر عوام میں بیداری پیدا کر رہے ہیں لیکن اپنے ہی محکمہ کے کانسٹیبل کو بیماری کے باعث نظر انداز کیا جا رہا ہے۔

کانسٹیبل در بدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور
کانسٹیبل در بدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور

By

Published : Mar 24, 2020, 6:03 PM IST

بیمار کانسٹیبل در در کی ٹھوکریں کھا رہا ہے لیکن کوئی بھی افسر اس کی فریاد سننے کو تیار نہیں ہے جس کی وجہ سے اس کانسٹیبل نے ضلع ہسپتال میں ہنگامہ کیا اور صحافیوں سے مدد کی اپیل کی۔

کانسٹیبل در بدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور، ویڈیو

اتر پردیش پولیس کے سپاہی درویش سنگھ جو ہردوئی ضلع کے کوتوالی دیہات میں پی آر وی پر ڈیوٹی کرتا ہے، سپاہی درویش سنگھ تقریباً دس دنوں سے بخار اور الٹی سے نبرد آزما ہے لیکن جب وہ ہسپتال دوا لینے کے لیے پہنچا تو اسے وہاں پر سکریٹری کے معائنہ ہونے کی بات کہہ کر دوا دے کر لوٹا دیا گیا۔

سپاہی نے اپنے انچارج کو فون لگایا تو انہوں نے فون نہیں اٹھایا اس کے بعد اس نے ملنے کی کوشش کی تو بخار ہونے کی وجہ سے انچارج اس سے ملنے سے بھی كتراتا رہا، اس کے بعد پریشان حال سپاہی نے سی او سٹی سے لے کر، اے ایس پی اور ایس پی تک کے دروازے پر دستک دی لیکن اسے بخار ہونے کی وجہ سے ہر افسر ملنے سے کتراتا رہا۔

کرونا وائرس کو لے کر پوری دنیا میں ہنگامہ برپا ہے جس کی وجہ سے لوگ معمولی بیماری کے بعد بھی خوفزدہ ہو رہے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details