اترپردیش میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہوتا جا رہا ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں میں ریکارڈ 3 ہزار 838 نئے معاملے سامنے آئے ہیں، وہیں 60 لوگوں کی موت ہوئی ہے۔
ریاست میں اب تک 3 لاکھ 31 ہزار 270 مریض ڈسچارج کیے گئے ہیں جس کی تفصیلات درج ذیل ہیں۔
- لکھنؤ: 43 ہزار 533
- کانپور: 19 ہزار 965
- پریاگ راج: 15 ہزار 393
- گورکھپور: 13 ہزار 228
- غازی آباد: 11 ہزار 806
- نوئیڈا: 11 ہزار 107
- بریلی: 8 ہزار 420
- مراد آباد:6 ہزار 900
- آگرہ: 4 ہزار 633
- جونپور: 4 ہزار 377
اس کے علاوہ دوسرے اضلاع سے بھی متعدد مریضوں کو ڈسچارج کیا گیا ہے۔
کورونا وائرس سے اترپردیش میں اب تک 5 ہزار 652 اموات ہوئی ہیں جس کی تفصیلات درج ذیل ہیں۔
- لکھنؤ: 686
- کانپور شہر: 638
- پریاگ راج: 273
- وارانسی: 250
- گورکھپور: 241
- میرٹھ: 232
- مراد آباد: 145
- بریلی: 135
- آگرہ: 124