اتر پردیش کے ضلع سنبھل کے حلقہ اسمبلی چندوسی سے بی جے پی رکن اسمبلی اور ریاستی وزیر گلاب دیوی نے مرادآباد کے بی جے پی دفتر میں پریس کانفرنس کے دوران کہا دہلی ہریانہ بارڈر پر زرعی قوانین کے خلاف دھرنے پر بیٹھے کسان، اصل کسان نہیں ہیں بلکہ حکومت مخالف افراد ہیں۔
اترپردیش: کسانوں کے تعلق سے ریاستی وزیر کا متنازع بیان - ریاستی وزیر گلاب دیوی
اترپردیش کی ریاست وزیر گلاب دیوی نے کہا کہ دہلی ہریانہ بارڈر پر احتجاج کر رہے کسان، اصل کسان نہیں بلکہ بی جے پی مخالف افراد ہیں۔
ریاستی وزیر گلاب دیوی
انہوں نے کہا کہ 'جو لوگ کسانوں کے معاملات کو اٹھا رہے ہیں یہ وہ لوگ ہیں جو کسانوں کا مال سستے داموں میں لیتے تھے انہیں ٹھگتے تھے۔ جنہوں نے کسانوں کو بیروزگار بنا دیا ایسے لوگوں کی جیبیں خالی ہوگئی ہیں وہ لوگ اب ہنگامہ کر رہے ہیں اور مخالف پارٹیاں اس پر سیاست کر رہی ہیں۔
Last Updated : Jan 12, 2021, 4:09 AM IST