اتر پردیش پولیس نے بتایا کہ قنوج کے تروا علاقے میں لکھنئو۔آگرہ ایکسپریس وے پر ایک تیز رفتار کار پلٹ جانے سے دو خواتین سمیت تین لوگوں کی موت ہوگئی، فگوا بھٹہ گاؤں کے نزدیک جمعرات کی صبح یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب ایک تیز رفتار کار بے قابو ہوکر ڈیوائیڈر سے ٹکرا کر پلٹ گئی، کار سے تین لوگوں کی لاشیں ملی ہیں۔ جن کی شناخت نہیں ہوسکی۔
اس کے علاوہ انہوں نے بتایا کہ بریلی میں وین اور سرکاری بس کی ٹکر میں تین لوگوں کی موت اور تین دیگر شدید طور پر زخمی ہوگئے۔