ریاست اترپردیش کے شہر رامپور میں آج تنظیم اتحاد ملت کی جانب سے ایک میٹنگ کا اہتمام ہوا، جس میں ۤآنے والے انتخابات کی تیاریوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
میٹنگ میں گذشتہ دنوں رامپور کے رتن پورہ گاوں میں مسجد کی مذموم حرکت کرنے والے شرپسندوں کو سزا دلوانے کے لیے احتجاجی مارچ اور ضلع مجسٹریٹ کو میمورنڈم پیش کرنے کا منصوبہ بنایا گیا۔