اترپردیش کے ضلع امروہہ کے پولیس اسٹیشن سید نگلی کے گاؤں سوہنت گڑھی کے رہنے والے پانچ مزدور روہت، مہیپال، کویندر، تھان سنگھ اور سنی دت تین مہینے پہلے اتراکھنڈ کے سرائے سوٹا میں ٹاور کھڑا کرنے کا کام کرنے گئے تھے۔
اتراکھنڈ میں ہونے والی تباہی سے قبل ان مزدوروں کے گھر والوں نے ان سے بات کی تھی، لیکن اس تباہی کے بعد سے ان مزدوروں سے رابطہ نہہں ہو رہا ہے، جس کی وجہ سے ان خاندانوں میں غم کا ماحول ہے۔
جب ان لاپتہ مزدوروں کے لواحقین سے بات کی گئی تو ان کی آنکھوںسےآنسو نکل پڑے۔ پانچوں مزدوروں کے گھر والوں نے بتایا کہ ہماری سیلاب آنے سے چند گھنٹے پہلے بات ہوئی تھی، لیکن تباہی کے بعد ان سے کوئی رابطہ نہیں ہو سکا ہے۔