اردو

urdu

ETV Bharat / state

اترپردیش: اردو ٹیچرز کے ساتھ ناانصافی کیوں؟

سماج وادی پارٹی کی حکومت میں سنہ 2016 میں 16460 اسسٹنٹ ٹیچر کی بھرتی نکالی گئی تھی جس میں 12460 اسسٹنٹ ٹیچر کی بھرتی پوری ہو چکی ہے لیکن باقی 4000 اردو اسسٹنٹ ٹیچرز کی بھرتی کو آج تک پورا نہیں کیا گیا۔

اترپردیش: اردو ٹیچروں کے ساتھ ناانصافی کیوں؟
اترپردیش: اردو ٹیچروں کے ساتھ ناانصافی کیوں؟

By

Published : Jun 25, 2020, 8:52 PM IST

ریاست اترپردیش کے ضلع مرادآباد کے سابق رکن اسمبلی اور ایس پی رہنما حاجی یوسف انصاری نے اردو ٹیچرز بھرتی معاملے پر ای ٹی وی بھارت سے خصوصی بات چیت کی۔

اترپردیش: اردو ٹیچروں کے ساتھ ناانصافی کیوں؟

4000 اردو اسسٹنٹ ٹیچرز کورٹ سے بھی مقدمہ جیت چکے ہیں۔ اس کے بعد بھی اردو ٹیچر کی بھرتی نہیں کی جا رہی ہے۔ یہ حکومت اردو تعلیم کو فروغ دینا نہیں چاہتی جبکہ ریاست اترپردیش میں اردو کو دوسری زبان کا درجہ حاصل ہے۔

سماج وادی پارٹی کے سابق رکن اسمبلی حاجی یوسف انصاری نے کہا کہ اگر اس بھرتی کو جلد از جلد پورا نہیں کیا گیا تو ٹیچروں کی بھرتی کے لیے آواز بلند کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومت اردو ٹیچر کی بھرتی کرنے میں فرقہ پرستی کر رہی ہے ان اردو ٹیچر کی بھرتیوں کو لے کر میں وزیراعلی یو گی ادتیہ ناتھ کو لیٹر لکھوں گا کہ 4000 ٹیچرز کی بھرتی جلد کی جائے۔

ایک G.O میں 16460 اسسٹنٹ ٹیچروں کی بھرتی نکالی گئی تھی 12460 اسسٹنٹ ٹیچروں کی بھرتی کرنے کے بعد 4000 اردو ٹیچر کی بھرتی نہیں کی گئی یہ حکومت کی نا انصافی ہے حکومت کو انصاف کرنا چاہیے۔ اس کے لیے میں وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کو ایک خط لکھوں گا اور جلد ان بھرتیوں کو پورا کرنے کا مطالبہ کروں گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details