اردو

urdu

ETV Bharat / state

اترپردیش: وی وی پیٹ مشین حکام کے لیے چیلنج

یو پی سمیت تمام ملک میں عام انتخابات میں اس بار وی وی پیٹ مشین کا استعمال ہو رہا ہے۔ وی وی پیٹ مشین سے لوگ پہلی دفعہ حق رائے دہی کریں گے۔

وی وی پیٹ مشین حکام کے لیے چیلنج،متعلقہ تصویر

By

Published : Apr 7, 2019, 3:28 PM IST

سرکاری ملازمین کے لیے بھی یہ ٹیکنالوجی پوری طرح نئی ہے۔ جس کے سبب اس کا درست استعمال ان کے لیے نیا چیلنج بنا ہوا ہے۔

وی وی پیٹ ایک ایسی مشین ہے، جس سے انتخابی عمل شفاف اور غیر جانبدارانہ ہو سکے گا۔ اس کے مد نظر ریاست کے گاؤں گاؤں مہم چلا کر وی وی پیٹ کے بارے میں بیدار کیا جا رہا ہے، اور ووٹنگ کرانے والے ملازمین کی تربیت کے ساتھ امتحان لیا جا رہا ہے۔

وی وی پیٹ مشین حکام کے لیے چیلنج،متعلقہ ویڈیو

وی وی پیٹ سے حق راے دہی کے بعد ایک رسید نکلے گی، جو اس بات کی یقین دہانی کرائے گی کہ آپ کا ووٹ کس نشان پر ڈالا گیا ہے۔

ووٹرس کو بیدار کرنے کے ساتھ ساتھ وی وی پیٹ سے ووٹنگ کرانا بھی انتظامیہ کے لئے بڑا چیلنج مانا جارہا ہے۔ دوران انتخابات ملازمین اچھی طریقے سے ووٹنگ کا عمل پورا کرا سکیں اس کے لیے ٹریننگ دی جا رہی ہے۔

ای ٹی وی بھارت کے ذرائع کے مطابق، ٹریننگ کے بعد تمام ملازمین کا امتحان لیا جائے گا اور امتحان میں کامیاب ہونے کو بعد ہی ڈیوٹی لگائی جائے گی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details