ریاست اترپردیش کی ضلع مظفرنگر کی کلیکٹریٹ کے احاطے میں اتر پردیش ادیوگ ویپار منڈل کے کارکنان اور عہدے داروں نے ڈیزل پیٹرول کی بڑھتی ہوئی قیمتوں اور کورونا وبا کے دور میں تاجروں کو ہو رہی مختلف پریشانیوں کے سلسلے میں ریاست کے وزیر اعلی کے نام ضلع انتظامیہ کو ایک میمورنڈم پیش کیا۔
اتر پردیش ادیوگ ویپار منڈل کے ضلعی صدر نے میمورنڈم سے متعلق مزید معلومات دیتے ہوئے بتایا کہ پیٹرول اور ڈیزل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کی وجہ سے عوام کافی پریشان ہے۔ کیونکہ اس کا سب سے زیادہ اثر ٹرانسپورٹ پر پڑتا ہے ۔جس کا خمیازہ عوام کے ساتھ ساتھ ہم تاجروں کو بھی اٹھانا پڑ رہا ہے۔
اتر پردیش ادیوگ ویپار منڈل نے تاجروں کے مسائل سے متعلق ضلع انتظامیہ کو میمورینڈم سونپا
مظفرنگر میں اترپردیش ادیوگ ویپار منڈل نے ڈیزل و پیٹرول کی بڑھتی ہوئی قیمتوں اور کورونا وبا میں تاجروں کو ہورہی پریشانی کو لے کر ضلع انتظامیہ کو میمورینڈم پیش کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ مظفر نگر کے تاجر اور کاروباری گزشتہ کافی وقت سے کورونا وبا کی وجہ سے پریشانی میں مبتلا ہیں۔ اس کورونا وبا میں کافی تاجر اور کاروباریوں کی موت بھی ہوچکی ہے ۔ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ ان کاروباریوں کو کورونا وارئیرس کے طور پر دیکھا جائے اور ان کے اہل خانہ کو 30 لاکھ روپے کی مالی امداد فراہم کی جائے اور ان کے بچوں کو حکومت فری تعلیم مہیا کرائے ۔ ڈیزل پیٹرول کی قیمتیں کم کی جائیں ان تمام مطالبات کو لے کر آج ہم نے ایک میمورنڈم وزیر اعلی کے نام ضلع انتظامیہ کو پیش کیا۔