اترپردیش کے ضلع اٹاوہ کے بھرتھنا ریلوے اسٹیشن کے نزدیک ریلوے پٹری کے چٹخنے سے دہلی۔ہاوڑہ ریلوے روٹ پر ریل آمد ورفت تقریبا 32 منٹ تک متأثر رہا۔
بھرتنا کے اسٹیشن ماسٹر وشنو پرتاپ نے کہا کہ پیر کی صبح پانچ بج کر چالیس منٹ پر ’کی مین‘معمول کے مطابق ریل پٹریوں کا معائنہ کررہے تھے۔ بھرتھنا ریلوے اسٹیشن کے مشرق کی طرف پول نمبر 1136 کے 18 اور 20 کے درمیان پٹری چٹخی ہوئی ملی۔ جس کی اطلاع افسران کو دی گئی۔ اسٹیشن ماسٹر نے تیز رفتار جارہی نان اسٹاف مال گاڑی کو پورٹر راکیش کے ذریعہ فلیش ریڈ سگنل دکھایا۔