اڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس ششپال نے بتایا کہ دیوریا خاص باشندہ سریش کیش شرما کی شہر سے منسلک امیٹھی گاؤں میں فرنیچر کی دوکان تھی۔گذشتہ رات نامعلوم بدمعاشوں نے کلہاڑی سے حملہ کر کے اس کا قتل کردیا اور موقع سے فرار ہوگئے۔ آج صبح ان کی لاش دوکان میں ملی ہے۔ پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا ہےْپولیس پورے معالے کی جانچ کررہی ہے۔
دیوریا: فرنیچر کاروباری کا قتل - attack on trader
اترپردیش کے ضلع دیوریا کے صدر کوتوالی علاقے میں سنیچر کی صبح ایک فرنیچر تاجر کی لاش ملنے سے علاقے میں سنسنی پھیل گئی۔ تاجر کے سر پر کلہاڑی سے حملہ کیا گیا ہے۔
دیوریا: فرنیچر کاروباری کا قتل
مقتول تاجر نے اپنی جان کے تحفظ کے لئے ہتھیار لائسنس کے لئے درخواست دی تھی۔ بتایا جاتا ہے کہ مقتول کے والد اوپیندر شرما پر کئی طرح کے مجرمانہ مقدمے ہیں ان پر قتل کا بھی مقدمہ درج ہے۔
پولیس اس قتل کی واردات کو گھریلو تنازع کے طور پر دیکھ رہی ہے۔ پولیس کا دعوی ہے کہ جلد ہی قاتلوں تک رسائی حاصل کرلئ جائےگی۔