ریاست کے اڈیشنل چیف سکریٹری(صحت)امت موہن پرساد نے بتایا کہ اس وقت ریاست میں 7451ایکٹیو کیسز ہیں جبکہ 17597مریض شفایاب ہوئے ہیں۔ آج 376مریضوں کو اسپتال سے ڈسچارج کیا گیا۔7467افراد کوڈاسپتالوں کے آئیسولیشن وارڈ میں زیر علاج ہیں جبکہ 4509افراد کو ادارہ جات قرنطینہ میں رکھا گیاہے۔
پرساد نے کہا کہ گذشتہ کل ریاست کے تمام لیبوں میں 27565نمونوں کی جانچ کی گئی اور اب ریاست میں مجموعی نمونے جن کی جانچ کی گئی ہے اس کا نمبر 810991تک پہنچ چکا ہے۔جمعرات کو جتنے نمونوں کی جانچ کی گئی ان میں 5سیمپل کے 2140اور 10سیمپل کے 317پول ٹیسٹ کئے گئے۔ پانچ نمونوں والے پول ٹیست میں 229جبکہ 10نمونے والے پول ٹیسٹ میں 49کی رپورٹ مثبت آئی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ اس وقت تقریبا 1.57لاکھ طبی ملازمین کی ٹیم نے 1.15لاکھ گھروں تک رسائی حاصل کر کے تقریبا 5.87کروڑ افراد کی اسکریننگ کی ہے۔علاوہ ازیں میرٹھ ڈویژن کے 6اضلاع میں ایک اسپیشل سرویلانس کام کا آغاز کیا گیا ہے۔اس کے تحت سروے اور اسکریننگ کے لئ ڈور ٹو ڈور جائیں گی۔
پرساد نے کہا کہ ریاست کے تمام 75اضلاع کی گلیوں یا فٹ پاتھ پر اشیاء فروخت کرنے بشمول ہاکر اور سبزی فروش اور دیگر افراد کی 'رینڈم سیمپلنگ'کا نتیجہ کافی حوصلہ افزاء ہے۔اور ان میں سے ایک فیصدی کی بھی رپورٹ مثبت نہیں آئی ہے۔اس کے تحت 5508نمونے لئے گئے تھےجن میں سے صرف 60افراد کی جانچ رپورٹ مثبت آئی ہے۔جو کہ ایک فیصد سے بھی کم ہے۔
انہوں نے کہا کہ ریاست کے تمام اسپتالوں، سرکاری آفسوں، پولیس اسٹیشن اور دیگر مقامات پر 'کوڈ ہیلپ ڈسک'قائم کیا گیا ہےجہاں پر بڑی تعداد میں لوگوں کی اسکریننگ کی جارہی ہے۔سرکاری اسپتالوں میں تقریبا 4444ہیلپ ڈسک بنائے گئے ہیں۔جبکہ پرائیویٹ اسپتالوں میں 3564،پولیس ڈپارٹمنٹ میں 1569،پی اے سی میں 140،جیل میں 71 ہیلپ ڈسک بنائے گئے ہیں۔
پرساد نے عوام سے اپیل کی کہ وہ 'کووڈ سے بچاؤ کے احتیاطی تدایبر 'اوراسی طرح سے 'کورونا کی روک تھام ' کے لئے کرائے جارہے 'ایک منٹ ویڈیو مقابلے 'میں شرکت کرنے کی اپیل کی جس میں 150لفظوں میں کورونا سے بچنے کے احتیاطی تدابیر اور اس کو روکنے کی حکمت عملی کے بارے میں بتانا ہے۔
دونوں زمروں میں 10بہترین ویڈیو کلپ کو 10ہزار روپئے کا نقدانعام دیا جائےگا۔اس مقابلے میں شرکت کرنےوالے افراد اپنی کلپ وہاٹس ایپ نمبر 8005192995یا میل آئی ڈی:oneminuteforcovid@gmail.com پر 8جولائی تک بھیج سکتے ہیں۔اس کے نتائج کا علان 15جولائی کو کیا جائےگا۔