اردو

urdu

ETV Bharat / state

کووڈ-19 مشتبہ بچوں کی موت کے بعد ڈاکٹروں پر الزام - ریاست اتر پردیش  میں اگرہ

اترپردیش میں کورونا وائرس سے مشتبہ دو بچوں کی اچانک موت کے بعد والدین نے کہا کہ بچوں کو معمولی زکام اور بخار تھا لیکن ڈاکٹروں نے لاپواہی برتی۔

kid dead
kid dead

By

Published : Mar 29, 2020, 5:23 PM IST

ریاست اتر پردیش میں اگرہ کے پرکاش نگر علاقے میں اس وقت افرا تفری کا ماحول پیدا ہو گیا جب ایک ہی گھر کے دو بچوں کی موت واقع ہو گئی۔

بچوں کے ماں باپ کا کہنا ہے کہ دونوں بچوں 'میانک 7، ویر 5' کو معمولی بخار اور زکام تھا جس کے بعد انہوں نے دونوں کو ہسپتال داخل کروایا لیکن ڈاکٹروں کی لاپرواہی کی وجہ سے ان کی موت ہو گئی۔

واضح رہے کہ دونوں بچوں کو کووڈ-19 کے لیے مشتبہ بتایا گیا تھا۔

وہیں بچوں کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا گیا ہے، مقامی لوگوں میں ڈر کا ماحول بنا ہوا ہے لوگ سوچ رہے ہیں کہ کہیں بچے کورونا وائرس سے نہ ہلاک ہوئے ہوں۔

تاحال بچوں کی موت کے بعد رشتے داروں اور پڑوسیوں نے انتظامیہ کے خلاف نعرہ بازی بھی کی اور ہسپتال انتظامیہ پر لاپرواہی برتنے کا الزام عائد کیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details