مینکا گاندھی نے ایس ڈی او کو کہا،' تم کوئی راجہ مہاراجہ نہیں میری بھیک پر ہو، کام کرنے کی بجائے جھوٹی یقین دہانی کرتے ہو۔
مینکا گاندھی کی ایس ڈی او کو پھٹکار، متعلقہ ویڈیو دراصل کلیکٹریٹ میں افسران کے ساتھ جائزہ میٹنگ چل رہی تھی، میٹنگ میں ڈی ایم سمیت ضلع کے اعلی افسران موجود تھے۔
تبھی مینکا گاندھی کی نظر بجلی محکموں کی شکایتوں پر پڑی۔ اس پر وہ غصے سے لال ہو گئیں اور وہاں موجود بجلی محکمہ کے ایس ڈی او کو جم کر پھٹکار لگائی اور شدید نکتہ چینی کی۔ ساتھ ہی کام کرنے کے طریقے بدلنے کا انتباہ بھی دیا۔
وہاں موجود افسران مینکا گاندھی کا غصہ دیکھ کر سکتے میں آ گئے۔
رکن پارلیمان مینکا نے کہاکہ ان کے پاس 4000 سے 5000 شکایتیں آتی ہیں، جس میں سب سے زیادہ بجلی محکمہ کی ہوتی ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم ان کو شکایت دور کرنے کے طریقے بتائیں گے اور ساتھ ہی بجلی بل کے سدھار سے متعلق کیمپ آٹھ اگست سے لگیں گےاور ٹرانسفارمر کہاں بدلنا ہے اس کی لسٹ ہم بنوا رہے ہیں، جسے ہم دہلی سے کرائیں گے۔
غور طلب ہے کہ رکن پارلیمان مینکا گاندھی اپنے پارلیمانی حلقے کے دو روزہ دورے پر تھیں۔ اتوار کے روز ان کا دوسرا اور آخری دن تھا۔ جس کے بعد وہ دہلی کے لیے روانہ ہوگئیں۔