وزیر صحت اتُل گرگ نے میڈیا سے بات چیت کے دوران کہا کہ اگر ملک میں کورونا کی تیسری لہر آتی ہے تو ہم نے اس کے لیے پوری طرح سے انتظامات کر رکھے ہیں۔ تیسری لہر میں بچوں پر اثر ہوگا اس لیے ہم نے ہسپتالوں میں اس طرح سے بیڈز بنائے ہیں کہ بچوں کے ساتھ ان کے والدین بھی ان کی دیکھ بھال کر سکیں۔
ریاستی وزیر صحت کا مراد آباد دورہ
ریاست اترپردیش کے وزیر صحت اتُل گرگ نے مراد آباد کا دورہ کرتے ہوئے وہاں بنے کووِڈ کنٹرول کمانڈ سینٹر کا معائنہ کیا اس دوران انہوں نے کورونا پازیٹیو مریضوں سے فون پر گفتگو کر کے ان کی خیریت دریافت کی۔
اترپردیش کے وزیر صحت اتُل گرگ
انہوں نے کہا کہ 'اگر مراد آباد کی بات کی جائے تو یہاں کورونا کا قہر برپا تھا لیکن ڈاکٹروں کی محنت لگن اور کام کی وجہ سے پازیٹیو مریضوں میں کمی آئی ہے۔ ضلع میں صحت محکمہ بہتر کام کر رہا ہے ہم ضلع کے سبھی صحت محکمہ کے لوگوں کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔
ریاستی وزیر نے مزید کہا کہ بھارت میں ویکسینیشن کا عمل تیزی سے ہو رہا ہے اور میں سبھی سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ ویکسین لگوائیں۔