اردو

urdu

ETV Bharat / state

Uttar Pradesh State Hajj Committee لکھنو سے 25 سو عازمین حج پرواز کریں گے - عازمین حج لکھنؤ سے پرواز

حج کمیٹی آف انڈیا نے عازمین حج کی پرواز کے لئے لکھنؤ اور وارانسی کو امبارگیشن پوائنٹ منتخب کیا تھا لیکن عین وقت پر بنارس میں ریاستی حج کمیٹی کی میٹنگ میں فیصلہ لیا گیا کہ بنارس سے پرواز کرنے والے 25 سو عازمین حج اب بنارس سے پرواز نہیں بلکہ لکھنؤ سے پرواز کریں گے۔

وارانسی سے نہیں 25 سو عازمین حج اب لکھنو سے پرواز کریں گے
وارانسی سے نہیں 25 سو عازمین حج اب لکھنو سے پرواز کریں گے

By

Published : May 16, 2023, 2:13 PM IST

وارانسی سے نہیں 25 سو عازمین حج اب لکھنو سے پرواز کریں گے

لکھنؤ: ریاستی حج کمیٹی کے چیئرمین محسن رضا نے ای ٹی وی بھارت سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دنوں بنارس میں حج کمیٹی کی میٹنگ ہوئی تھی جس میں فیصلہ لیا گیا کہ بنارس سے پرواز کرنے والے 25 سو عازمین حج لکھنؤ سے پرواز کریں گے۔ ان کی پریشانیوں کے مدنظر یہ فیصلہ لیا گیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ حج کمیٹی آف انڈیا اور مرکزی اقلیتی وزارت نے بنارس کے عازمین کو کہا تھا کہ وہ دہلی سے پرواز کریں گے لیکن دہلی کافی دور ہے۔ ہم نے خط لکھ کر کے مطالبہ کیا کہ عازمین کو لکھنؤ سے پرواز کرائیں جس پر وزارت نے اتفاق کیا اور اب بنارس سے جانے والے عازمین حج لکھنؤ سے پرواز کرے کریں گے۔ریاستی حج کمیٹی کے چیئرمین محسن رضا نے کہا کہ حج کی تمام تر سہولیات ریاستی حج کمیٹی مہیا کر آئے گی۔ کسی بھی قسم کی پریشانی نہیں آئے گی۔ تمام تر تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جو بھی زائد رقم ہوں گے۔ عازمین حج کو واپس کردیا جائے گا۔ کسی قسم کی دشواری پیش نہیں آئے گی۔

یہ بھی پڑھیں:Haj Pilgrims In Aligarh علی گڑھ میں عازمین حج کے لیے ویکسینیشن کیمپ کا اہتمام

انہوں نے کہا کی تمام تر تیاریاں مکمل کرلی تھی وارانسی میں گو فرسٹ ائیر لائن سے عازمین حج کو جانا تھا، دوسرے ایئرلائن کی سہولت موجود نہیں تھی، یہی وجہ ہے کہ بنارس کے عازمین کو اب لکھنؤں سے پرواز کرنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ کچھ ہی دنوں میں شیڈول آجائے گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details