اردو

urdu

ETV Bharat / state

شرابی بیٹے نے ماں کو ہلاک کردیا

اترپردیش کے گونڈا ضلع میں کل ایک شخص نے اپنی ماں کو مبینہ طور پر چاقو گھونپ کر ہلاک کردیا۔

By

Published : May 29, 2020, 4:39 PM IST

Uttar Pradesh: Son stabs mother to death after she refuses to give money for alcohol
شرابی بیٹے نے ماں کو ہلاک کردیا

بیٹے کے ہاتھوں ماں کے قتل کا واقعہ ضلع گونڈا کے سرائیا گاؤں پولیس اسٹیشن حدود میں پیش آیا۔

شرابی بیٹے نے ماں کو ہلاک کردیا

پولیس کے مطابق سنجے شکلا نامی ملزم شراب کا عادی ہے، اس نے شراب خریدنے کےلیے ماں سے رقم کا مطالبہ کیا، رقم دینے سے انکار پر غصہ میں آکر والدہ کو چاقو سے حملہ کرکے قتل کردیا۔

شرابی بیٹے نے ماں کو ہلاک کردیا

متوفی کے پوترے ششانک مشرا نے پولیس میں شکایت درج کرائی جس کے بعد پولیس نے تحقیقات کا آغاز کردیا۔

ششانک نے پولیس کو بتایا کہ سنجے روزانہ نشہ کی حالت میں گھر آتا اور اس کی بیوی کو پیٹتا تھا جس کے بعد وہ اپنے میکے چلی گئی۔

متوفی کی لاش کو پوسٹ مارٹم کےلیے بھیج دیا گیا جبکہ ملزم کی تلاش جاری ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details