ریاست میں اب تک کووڈ ویکسینیشن کے اعداد و شمار چھ کروڑ 68 لاکھ 47 ہزار سے زیادہ ہو چکے ہیں؛
ان میں سے پانچ کروڑ 62 لاکھ سے زائد شہریوں نے کووڈ سے بچنے کے لیے ٹیکے کی کم از کم ایک خوراک دی گئی ہے ۔ یہ ملک کے کسی ایک ریاست میں ہوئی سب سے زیادہ ٹیکہ کاری ہے۔
مزید پڑھیں:
سرکاری ذرائع نے جمعہ کو بتایا کہ ریاست کے 18 اضلاع میں ایکٹیو کیس صفر ہے۔ علی گڑھ، باغپت، باندہ، بجنور، ایٹہ، فرخ آباد، فتح پور، گونڈہ، حمیر پور، ہردوئی، کانپور دیہات، مہوبہ، مئو، مظفر پور، رام پور، سنت کبیر نگر، شاہجہاں پور اور اناؤ میں آج کووڈ کا ایک بھی مریض نہیں ہے۔ یہ اضلاع کورونا سے نجات پا چکے ہیں۔ گذشتہ 24 گھنٹے میں ٹیسٹنگ میں 61 اضلاع میں ایک بھی نیا کیس نہیں آیا ہے۔
(یو این آئی)