اردو

urdu

ETV Bharat / state

مکان کی چھت منہدم، تین افراد کی موت - died three man

اترپردیش کے ضلع بدایوں کے اسلام نگر علاقے میں ایک سرکاری مکان کی چھت گرنے سے ریٹائرڈ ملازم ،اسکی بیوی اور بیٹے کی موت ہوگئی۔

مکان کی چھت منہدم، تین افراد کی موت
مکان کی چھت منہدم، تین افراد کی موت

By

Published : Aug 6, 2020, 3:57 PM IST

سپرنٹنڈنٹ آف پولیس سدھارتھ ورما نے جمعرات کو یہاں بتایا کہ اسلام نگر علاقے میں خستہ حال سرکاری رہائش گاہ کی چھت گرنے سے اس میں رہ رہے ایک ہی کنبے کے تین افراد کی موت ہوگئی۔ مرنے والوں میں میاں۔بیوی اور ان کا بیٹا شامل ہیں۔

ہلکی بارش میں ہی وکاس بھون پانی پانی



انہوں نے بتایا کہ قصبہ اسلام نگر میں محکمہ صحت کے قدیم سرکاری رہائش گاہ میں نرسنگ اسسٹنٹ سشیل اپنے کنبے کے ساتھ رہتا تھا۔ گذشتہ دنوں ہوئی تیز بارش میں آواس کی چھت گر گئی۔ مکان سے بدبو آنے پر آس پاس کے لوگوں نے پولیس کو اطلاع دی۔پولیس نے ملبہ ہٹایا تو اس کے نیچے سے سشیل(68)،بیوی نسیمہ(55)اور بیٹے سمیر(16)کی لاش برآمد ہوئی ہے۔پولیس نے تینوں کی لاشیں پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دی ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details