اردو

urdu

ETV Bharat / state

دیوالی کے موقع پر نوئیڈا ڈپو کو کروڑوں سے زائد کی آمدنی

دیوالی کے موقع پر یوپی روڈ ویز نے نوئیڈا اور گریٹر نوئیڈا سے لاکھوں مسافروں کو ان کی منزل مقصود تک پہنچا کر کروڑوں روپے کا ریونیو حاصل کیا۔ نوئیڈا۔ گریٹر نوئیڈا سے قریب ایک لاکھ سے زائد مسافروں کو سفری سہولت مہیا کرائی گئی۔ جس سے تقریباً 1.20 کروڑ روپے سے زائد کی آمدنی ہوئی ہے۔

uttar pradesh roadways earns over crore rupees in noida on the occasion of diwali
دیوالی کے موقع پر نوئیڈا ڈپو کو کروڑوں سے زائد کی آمدنی

By

Published : Nov 17, 2020, 3:52 PM IST

دیوالی کے دن تقریباً 38 ہزار مسافروں نے سفر کیا، جس کے نتیجے میں تقریباً 51 لاکھ روپے کی آمدنی ہوئی۔ اس دوران نوئیڈا۔ گریٹر نوئیڈا سے 377 بسیں چلائی جا رہی ہیں۔ 21 نومبر تک صبح 6 بجے سے رات 12 بجے تک بسیں چلتی رہیں گی۔

دیکھیں ویڈیو

اتوار اور پیر کو بھی کافی تعداد میں مسافروں نے سفر کیا۔ دیوالی کے دن، صبح چار بجے کے قریب روڈ ویز ڈپو سیکٹر 35 پر لوگوں کا ہجوم تھا۔ جمعہ کی رات سے مسافروں نے سیکٹر۔35 نوئیڈا ڈپو سے بس کو پکڑنے کے لئے پہنچتے رہے۔ روڈویز نے 377 بسیں مختلف روٹ پر چلائیں ہیں۔ زیادہ مسافروں کا تعلق آگرہ، علی گڑھ، بجنور، ہاتھرس، متھرا، ہری دوار، سہارن پور، میرٹھ، بریلی، بدایوں، مراد آباد، ایٹہ اور کاس گنج سے تھا۔

اس دوران لکھنؤ، کانپور روٹ کے بھی مسافر کافی تعداد میں تھے۔ تہوار کو مدنظر رکھتے ہوئے، نوئیڈا ڈپو کی 125 اضافی سی این جی بسیں 12 سے 21 نومبر تک چلائی جارہی ہیں۔ نوئیڈا۔ گریٹر نوئیڈا میں تین پیکنگ پوائنٹس بنائے گئے ہیں، جن میں سیکٹر 35 نوئیڈا ڈپو، ڈی این ڈی فلائی اوور اور پری چوک شامل ہیں۔

لوگوں نے ان پوائنٹس سے لکھنؤ، کانپور، پیلی بھیت، لکھیم پور، حمیر پور، مہوبہ، جھانسی، ہردوئی، سیتا پور، شاہجہاں پور، اوریہ، اٹاوا وغیرہ کے لئے بس سروسز کی سہولت کا فائدہ اٹھایا۔ یہ بسیں نوئیڈا، گریٹر نوئیڈا سے کوشمبی ڈپو اور آنند وہار بس اسٹینڈ سے جارہی ہیں۔ مسافروں کی سہولت اور معلومات کے لیے، نوئیڈا ڈپو میں ایک کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے، جس میں چھ ملازمین کو مامور کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:

پرالی نہ جلانے اور کورونا سے بچاؤ کے لیے منادی

اسی کے ساتھ ہی، نوئیڈا۔ گریٹر نوئیڈا میں تین پیکنگ پوائنٹ پر 16 ملازمین کو ڈیوٹی پر مامور کیا گیا ہے، جو مسافروں کی مدد کر رہے ہیں اور بسوں کے بارے میں معلومات فراہم کر رہے ہیں۔ بھیا دوج کے موقع پر بھی کافی مسافروں نے سفر کیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details