اس ایپ کے ذریعہ کوئی بھی عام آدمی بنا ہیلمٹ پہنے موٹر سائیکل چلانے والے لوگوں کی تصویر کھینچ کر اپلوڈ کر سکتے ہیں۔
یوپی میں بنا ہیلمٹ موٹرسائکل چلانا ہوا مشکل وہیں دوسری جانب موٹر سائیکل سوار کی تصویر اپلوڈ کرنے والے کو فی تصویر پانچ روپئے ملیں گے۔
ٹریفک قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں سے نمٹنے کے لیے محکمہ ٹرانسپورٹ اتر پردیش کی یہ ایک نئی پہل ہے۔
محکمہ ٹرانسپورٹ ایک خاص طرز کا ایپ شروع کرنے جا رہی ہے جس پر کوئی بھی شخص بغیر ہیلمیٹ سوار کی تصویر کھینچ کر موبائل ایپ پر اپ لوڈ کر سکتا ہے ۔
تصویر اپ لوڈ ہوتے ہی موبائل ہولڈر کے اکاؤنٹ میں پانچ روپے پہنچ جائیں گے ۔
اس کے بعد بغیر ہیلمیٹ موٹر سائیکل چلانے والے سوار کے گھر چالان بھیج دیا جائے گا۔
| اے آر ٹي او ایڈمنسٹریشن آدتیہ ترپاٹھی کا کہنا ہے کہ اس طرح کی کارروائی سے لوگ ہیلمیٹ پہن کر گاڑی چلائیں گے اور محفوظ رہیں گے۔