سماجوادی پارٹی کے رکن پارلیمان اعظم خاں کو جہاں عدالت سے ہر مرتبہ کی تاریخ پر غیر ضمانتی وارنٹ جاری ہو رہے تھے وہیں آج رامپور کی اے ڈی جے۔6 عدالت سے ان کو پہلی مرتبہ راحت ملی ہے۔
دفاعی وکیل خلیل اللہ خان نے بتایا کہ یہ ٹرائل شروع ہونے جا رہا تھا۔ کرائم نمبر 114/2014 جس میں ایک ایف آئی آر درج ہوئی تھی۔ 153a، 153b، 295a اور باقی دیگر سیکشن کی، جس میں ڈویژن کورٹ آف انویسٹیگیشن چارج شیٹ داخل ہوئی تھی۔