ریایست اترپردیش میں کانگریس کی انچارج جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی نے ان واقعات کی مکمل تحقیقات کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔
پرینکا گاندھی نے کہا 'گزشتہ تین دن میں ریاست میں دو مہاتماؤں سمیت پانچ افراد کا قتل ہوا ہے۔ یہ سارے واقعات سنگین تشویش کے باعث ہیں اور ان کی غیر جانبداری سے جانچ پڑتال کرنا ضروری ہے'۔
انہوں نے ٹوئیٹ کیا ”اپریل کے پہلے 15 دن میں ہی اتر پردیش میں سو افراد کا قتل ہوگیا۔ تین دن پہلے ایٹہ میں پچوری خاندان کے پانچ افراد کی لاشیں مشتبہ حالات میں پائی گئیں۔ کوئی نہیں جانتا ان کے ساتھ کیا ہوا“۔