لکھنؤ: اتر پردیش آلودگی کنٹرول بورڈ نے اگلے ہفتے پیر کے روز دیوالی کے پیش نظر آتش بازی اور پٹاخے پھوڑنے کے سلسلے میں ضروری ہدایات جاری کی ہیں۔بورڈ کی طرف سے ایک بیان میں جمعرات کے روز بتایا گیا کہ یہ رہنما ہدایات سپریم کورٹ کے حکم کی تعمیل میں جاری کی گئی ہیں۔ اس کے تحت لوگوں سے کہا گیا ہے کہ وہ صرف مقررہ معیار کے مطابق ہی پٹاخے پھوڑیں۔ اونچی آواز والے پٹاخے استعمال نہ کریں۔ آلودگی کے اصولوں کے مطابق، بورڈ نے دیوالی کے دوران صرف 125 ڈی بی سے 145 ڈی بی کی آواز پیدا کرنے والے پٹاخوں کی اجازت دی ہے۔Guidelines regarding crackers on Diwali
واضح ر ہے کہ بھارت کا اہم تہوار دیوالی کا جشن دھنتیرس سے ہی شروع ہوتا ہے۔ بورڈ نے اس سال ہفتہ کے روز دھنتیرس کے بعد آتش بازی کا استعمال شروع ہونے سے پہلے یہ ہدایات جاری کی ہیں۔ اس کے تحت بورڈ نے لوگوں سے کہا ہے کہ وہ پرسکون علاقوں میں دھماکہ خیز آواز والے گن پاؤڈر کے استعمال سے گریز کریں۔ بورڈ نے پُرسکون علاقہ کا مطلب واضح کرتے ہوئے کہا کہ اس کے تحت تعلیمی ادارے، عدالتیں، مذہبی مقامات اور اسپتالوں کے علاوہ مجاز اتھارٹی کی جانب سے اعلان کردہ علاقوں کے 100 میٹر کے اندر کےدائرے کو پرسکون علاقہ قرار دیا گیا ہے۔