اردو

urdu

ETV Bharat / state

EC Bans Abbas Ansari From Campaigning: عباس انصاری کا متنازع بیان، تشہیری مہم پر لگی پابندی - سہیلدیو بھارتیہ سماج پارٹی کے امیدوار عباس انصاری

اتر پردیش کے باہوبلی رہنما مختار انصاری کے بیٹے عباس انصاری نے تشہیری مہم کے دوران کہا تھا کہ ریاست میں سماجوادی پارٹی کی حکومت بننے کے بعد تمام افسران کا تبادلہ روک کر پہلے ان کے ظلم کا حساب کتاب لیا جائے گا۔ Uttar Pradesh Assembly Elections Polls

عباس انصاری کا متنازع بیان
عباس انصاری کا متنازع بیان

By

Published : Mar 5, 2022, 1:35 PM IST

مئو کی صدر اسمبلی نشست سے سہیلدیو بھارتیہ سماج پارٹی کے امیدوار عباس انصاری نے تشہیری مہم کے دوران ایک بیان کہا کہ لکھنؤ میں اکھلیش یادو سے بات کرکے آیا ہوں کہ حکومت بننے کے بعد نوکر شاہوں کا تبادلہ کچھ دنوں کے بعد ہوگا تاکہ ان سے حساب کتاب لیا جائے گا جنہوں نے نوجوانوں پر ظلم کیا ہے۔ Abbas Ansari Statement on State Officials

اتر پردیش الیکشن کمیشن کے ایڈیشنل آفیسر بھرما دیو رام تیواری

عباس انصاری کے اس بیان کے بعد الیکشن کمیشن آف انڈیا نے کارروائی کرتے ہوئے عباس انصاری پر بقیہ تشہیری مہم پابندی عائد کر دی ہے۔

اتر پردیش الیکشن کمیشن کے ایڈیشنل آفیسر بھرما دیو رام تیواری نے بیان میں کہا کہ عباس انصاری پر مثالی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے پر گزشتہ شام 7 بجے سے 24 گھنٹے تک عباس انصاری پر اشتہاری مہم پر پابندی عائد کی گئی ہے۔ اس کی نوٹس انہیں بھیج دی گئی ہے۔

واضح رہے کہ عباس انصاری اپنی انتخابی تشہیری مہم کے دوران تقریر کر رہے تھے جس میں انہوں نے کہا تھا کہ اکھلیش یادو سے بات چیت کر کے آیا ہوں حکومت بنتے ہی نوکر شاہ افسروں کے تبادلے کو روک دیا جائے گا اور ان سے حساب کتاب کیا جائے گی۔

یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس کے بعد الیکشن کمیشن نے نوٹس لے کر ان پر کاروائی کی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details