پولیس کپتان ڈاکٹر وپن کمار مشرا نے بتایا کہ بہرائچ شہر کی دو مسجد میں 17 تبلیغی جماعت کے افراد قیام پزیر تھے جن میں آٹھ کا تعلق انڈونیشیا، پانچ کا تعلق تھائی لینڈ سے ہیں جبکہ دو افراد مہاراشٹرا اور منی پور، گوا سے ایک ایک فرد ہیں۔ ان تمام افراد کی ڈاکٹرز کی نگرانی میں اسکریننگ کرائی گئی اور انہیں مسجد میں بھی کورنٹائن کیا گیا۔
کورونا وائرس: بہرائج میں 17 تبلیغی ارکان کی جانچ کرائی گئی
دہلی میں حضرت نظام الدین اولیاء رحمۃاللہ کی درگاہ میں واقع تبلیغی مرکز میں کورونا کے مشتبہ مریضوں کے انکشاف کے بعد اجتماع میں شرکت کرنے والے ارکان کو ملک بھر میں تلاش کیا جارہا ہے۔
کورونا وائرس: بہرائج میں 17 تبلیغی ارکان کی جانچ کرائی گئی
اطلاعات کے مطابق تمام غیرملکی افراد کے ویزا کی تاریخ میں توسیع کرنے کے سلسلہ میں کاروائی کی جائے گی۔
واضح رہے کہ دہلی مرکز کے اجتماع میں شامل ہوئے افراد کو اترپردیش پولیس تلاش کر رہی ہے اور ان کی جانچ کی جارہی ہے۔