اردو

urdu

ETV Bharat / state

کانپور: 100 سے زائد لوگوں پر مقدمہ - مظاہرین کے فوٹو تھانوں پر  چسپاں

درج شدہ مقدمے میں پچاس سے زائد مظاہرین کے فوٹو تھانوں پر چسپاں کیے گئے ہیں۔ جن کی گرفتاری کے لیے تلاش جاری ہے۔

درج شدہ مقدمے میں پچاس سے زائد مظاہرین کے فوٹو تھانوں پر  چسپاں کیے گئے ہیں۔ جن کی گرفتاری کے لیے تلاش جاری ہے۔
درج شدہ مقدمے میں پچاس سے زائد مظاہرین کے فوٹو تھانوں پر  چسپاں کیے گئے ہیں۔ جن کی گرفتاری کے لیے تلاش جاری ہے۔

By

Published : Dec 24, 2019, 8:55 PM IST

ریاست اترپردیش کے کانپور میں شہریت ترمیمی ایکٹ کے خلاف مظاہرہ میں ہوئے تشدد کے نام پر پولیس نے 100 سے زیادہ لوگوں پر مقدمہ درج کیا ہے۔

کانپور: 100 سے زائد لوگوں پر مقدمہ

شہریت ترمیمی ایکٹ کے خلاف کانپور میں ہوئے مظاہرے میں پولیس اور مظاہرین کے بیچ جو تصادم ہوا تھا۔ اس معاملہ کو لے کر پولیس نے مظاہرین کے فوٹوز اور ویڈیوز سی سی ٹی وی سے نکال کر کانپور شہر کے تقریباً تمام پولیس تھانوں اور چوکیوں کے باہر چسپاں کر دیے ہیں۔ پولیس نے ان کو گرفتار کرنے کے لیے ان کی تلاش شروع کر دی ہے۔ جس سے کانپور شہر میں شدید غم و غصے کی لہر دوڑ گئی ہے ۔

درج شدہ مقدمے میں پچاس سے زائد مظاہرین کے فوٹو تھانوں پر چسپاں کیے گئے ہیں

دراصل شہریت ترمیمی ایکٹ کے خلاف گزشتہ جمعہ کو کانپور میں کئی علاقوں میں مظاہرہ ہوا تھا۔ جس میں بابو پروہ علاقے میں پولیس اور مظاہرین کے بیچ زبردست تصادم ہوا تھا۔ اس تصادم میں پولیس کی گولی سے تین مظاہرین کی موت ہوگئی تھی۔

کانپور پولیس نے مظاہرے کے دوران پتھر بازی کر رہے لوگوں کی شناخت کے لیے سی سی ٹی وی فوٹیج اور پولیس کے ویڈیو کیمرہ کے ذریعے ان کا اشتہار بنا کر کانپور کے تقریبا تمام پولیس تھانوں اور پولیس چوکیوں کے باہر چسپاں کر رہی ہے۔

درج شدہ مقدمے میں پچاس سے زائد مظاہرین کے فوٹو تھانوں پر چسپاں کیے گئے ہیں۔

پولیس نے مظاہرین کی فوٹو دیکھ کر ان کی شناخت کرنے والوں کی شناخت خفیہ رکھنے کا یقین دلایا ہے۔

لیکن مسلم عوام میں پولیس کی اس کارکردگی سے مایوسی اور غصہ نظر آرہا ہے۔ شہر قاضی نے بھی اس پر افسوس ظاہر کیا ہے۔

کانپور میں اب تک 13لوگوں کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔ تقریبا 70 لوگوں کے فوٹو اشتہار میں چسپاں کیے گئے ہیں۔

پولیس اپنی سختی پر قائم ہے۔ عوام میں خوف کا ماحول ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details