اردو

urdu

ETV Bharat / state

اترپردیش: فیس بک پر قابل اعتراض پوسٹ ڈالنے والا شخص گرفتار

اترپردیش کے ہاترس میں ایک شخص نے سوشل میڈیا پر قابل اعتراض پوسٹ کی، جس کے بعد پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے نوجوان کو حراست میں لے کر پوچھ گچھ کا آغاز کیا۔

پولیس افسر، ہاتھرس
پولیس افسر، ہاتھرس

By

Published : Apr 7, 2020, 3:42 PM IST

اترپردیش: فیس بک پر قابل اعتراض پوسٹ ڈالنے والا شخص گرفتار

ریاست اترپردیش کے ضلع ہاتھ رس میں واقع ساسنی تھانہ کے حلقہ میں رہنے والے ایک شخص نے فیس بک پر کورونا وائرس پر قابل اعتراض پوسٹ ڈالا تھا، جس کی وجہ سے اس قصبے میں ماحول خراب ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا۔ جس کے بعد پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے نوجوان کو حراست میں لے کر پوچھ گچھ کردی ہے۔

ہاتھرس کے ساسنی تھانہ علاقہ میں ایک نوجوان نے فرقہ وارانہ تشدد کو ہوا دینے کے لئے کورونا وائرس کے بارے میں سوشل میڈیا فیس بک پر ایک قابل اعتراض پوسٹ کیا۔ اس پوسٹ سے کسی خاص طبقہ کے مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچنے کے امکان کو دیکھتے ہوئے پولیس نے کارروائی کی اور اس نوجوانوں کو حراست میں لے کر ملزم نوجوان سے پوچھ گچھ کر رہی ہے۔

واضح رہے کہ تبلیغی جماعت کو لے کر کئی فرضی خبریں وائرل کرکے فرقہ وارانہ رنگ دینے کی کوشش کو ناکام کیا گیا، لیکن پولیس اس معاملے میں پوری طرح سے چوکس ہے اور فیک نیوز پر ان کی باریک نظر ہے۔ وہیں عوام سے اپیل کی جاتی ہے کہ سوشل میڈیا پر کسی طرح کا جھوٹ نہ پھیلائیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details